رم اللہ(شِنہوا) فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اپنی حکومت کا استعفی صدر محمود عباس کو پیش کر دیا ہے۔ پیر کو ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں اشتیہ نے کہاکہ استعفیٰ دینے کا فیصلہ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور یروشلم کی تازہ ترین صورتحال کی روشنی میں کیا گیا ہےان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں کام کیا۔ اشتیہ کی حکومت اپریل 2019 میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے تشکیل دی گئی تھی اور اسے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور انتخابات کی تیاری کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔