• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی ایوان صدر کی رفح میں نیتن یاہو کے فوجی آپریشن کے منصوبے کی مذمتتازترین

February 10, 2024

رم اللہ (شِنہوا) فلسطینی ایوان صدر نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کی ہے۔

اس سے قبل نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ رفح کو خالی کرانے کے لیے تیار اور حماس بریگیڈز کی باقیات کو ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن سے  جنگی علاقے سے عام شہری نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

بیان میں ایسی تباہ کن پالیسیوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت اور امریکی انتظامیہ کو نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

فلسطینی ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے اور اپنے وطن سے بے گھر ہونے کو قبول نہیں کریں گے۔