• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی ایلچی کی اقوام متحدہ کے سربراہ سے غزہ کے لیے مزید کوششیں کرنے کی اپیلتازترین

October 14, 2023

اقوام متحدہ/عمان/رم اللہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غزہ میں ہونے والے المیے کی شدت کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

منصور نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اسرائیل-فلسطین تنازعہ پر بند کمرے میں ہونے والی مشاورت سے قبل بات کرتے ہوئے کہا کہ عرب گروپ کے سفیر انتونیو گوتریس سے ملاقات کریں گے اور ان سے مزید کام کرنے کی اپیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سے ایس جی(سیکرٹری جنرل) کے دفتر کے اخلاقی اثرورسوخ کو استعمال کرنے کے لیے کہیں گے تاکہ جنگ بندی، انسانی امداد اور کوششوں پر مبنی اس تین نکاتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری مدد کی جا سکے اور نسلی کشی کی روک تھام کی جا سکے۔

منصور نے کہا کہ عرب گروپ فلسطینی عوام کے خلاف "اسرائیلی قتل عام" کو روکنے، انسانی امداد اور راہداری کی اجازت دینے اور پہلے نکبہ کے 75 سال بعد غزہ کی پٹی کو خالی کرکے اس کے 23 لاکھ لوگوں کو مصر پناہ لیے پر مجبورکرکے مصر کے لیے مسئلہ کھڑا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر ایک اور نکبہ  مسلط کرنےکی اجازت نہ دینے کے لیے متحد ہیں۔

رم اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے  بتایا کہ گزشتہ روز مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سےکم 11 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسرائیل کے درمیان تشدد کے نئے دور کے ساتویں دن نابلس، تلکرم، الخلیل اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔

وزارت نے بتایا کہ کم سےکم پانچ اموات  تلکرم شہرمیں ہوئی ہیں۔