• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی پر اقوام متحدہ اجلاس کو چینی صدر کی مبارکبادتازترین

November 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد دی ہے۔

چینی صدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین ۔اسرائیل تنازع کے تلخ سبق نے یہ بات پوری طرح واضح کردی ہے مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھ کر ہی پائیدار سلامتی حاصل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا مرکز ہے اور فلسطینی اسرائیل۔  تنازع کا خاتمہ فلسطینی عوام کے ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا جائز قومی حق کو ماننے میں ہے۔

چینی صدر شی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے فوری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جنگ بندی میں سہولت ، شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین۔ اسرائیل امن مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع کرنا اور فلسطینی عوام کا ریاست اور بقا کا حق جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیے۔