• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی علاقوں کوغیرمعمولی پیچیدہ حالات کاسامناہے، فلسطینی وزیراعظمتازترین

July 18, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےوزیراعظم محمد اشتیہ نےخبردار کیا ہےکہ فلسطینی علاقوں کو ہر سطح پر غیر معمولی پیچیدہ حالات کا سامنا ہے۔

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں برطانوی دفتر خارجہ میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر سٹیفن ہکے کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطینی وزیراعظم اشتیہ نے سیاسی افق کی عدم موجودگی، مالیاتی رکاوٹوں اور فلسطینی سرمائےپراسرائیلی ڈاکہ زنی کو ان چیلنجوں کے اہم عوامل قرار دیا۔

انہوں نےکہا کہ جن اسرائیلی اقدامات کا ہم سامنا کر رہے ہیں ان میں فلسطینی علاقوں میں دراندازی اور آبادکاری کی سرگرمیوں میں تیزی، شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں سمیت مغربی کنارے پردوبارہ قبضے کی کوششیں شامل ہیں۔

اشتیہ نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ تمام فلسطینی علاقوں میں انتخابات کے انعقاد اور تمام یکطرفہ اقدامات کو روکنے سمیت  اسرائیل پر تمام دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔