قاہرہ (شِنہوا) عرب لیگ (اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو بنیادی زندگی بچانے والی امداد سے محروم رکھنا "سزائے موت اور اجتماعی سزا" کے مترادف ہے۔
پین عرب تنظیم کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ سربراہ نے یہ بات قاہرہ میں لیگ کے صدر دفتر میں غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کے رابطہ کار سخریڈ کاخ کے ساتھ سے ملاقات میں کہی۔
بیان کے مطابق ابوالغیط نے 20 لاکھ سے زائد آبادی والے غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال کی وجہ کچھ بڑی طاقتوں کی جانب سے اسرائیل کو اس طرح کی گھناؤنے اور غیر انسانی جارحیت کی اجازت دینے کو قرار دیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس مرحلے پر ترجیح فوری جنگ بندی ہے تاکہ غزہ میں خونریزی اور ممکنہ قحط کو روکا جاسکے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کی بحالی "تعمیر نو کے لئے فوری ضرورت" ہے۔