• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے،روسی صدرتازترین

August 14, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے خطے میں دیرپا اور مسستحکم امن کیلئے اقوام متحدہ کی تمام قرار دادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماسکو  کے علاقے نووو اوگر یووو میں فلسطینی صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس فلسطین میں  رونما ہونیوالی انسانی تباہی پر گہری  پریشانی اور تشویش کیساتھ نظر رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ فلسطین کے تنازعے کے پر امن حل کی وکالت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں دیرپا اور مستحکم امن کیلئے اقوام متحدہ کی تمام قرار دادوں پر عملدرآمد ضروری ہے  اورایک مکمل فلسطینی ریاست کا قیا م ترجیح ہونی چاہیے۔

محمود عباس نے روس کی حمایت پر اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور یروشلم سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو قبول نہیں کرے گا۔

محمودعباس نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی اپنی ریاست مل جائے گی۔

خبررساں ادارے ٹاس کے مطابق فلسطینی صدر نے کہا کہ پوتن کے ساتھ ملاقات  اخلاص اور کھلے پن پر مبنی تھی جس میں غزہ کی پٹی اور امریکہ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔