• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین پر ویٹو کا استعمال امریکہ کے ذمہ دارانہ کردارکے منافی ہے:چینتازترین

May 02, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل مسئلہ پر امریکہ کی جانب سے ویٹو کا باربار استعمال اس کے ایک ذمہ دارطاقت کے کردارسے مطابقت نہیں رکھتا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ اس مسئلہ پر درجنوں بار ویٹوکر چکا ہے۔ غزہ میں موجودہ تنازعہ کے شروع ہونے کے بعد سے اس نے پانچ بار ویٹو کاحق استعمال کیا ہے،جن میں چار مرتبہ اسے غزہ میں جنگ بندی روکنے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ  تازہ ترین ویٹو کے ذریعے فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کو روک دیاگیا۔ امریکہ کی جانب سے ویٹوکا حق استعمال کرنے کے معاملے پر فو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس معاملے پر ہونے والی بحث میں کہا کہ اپنے مفادات اور جغرافیائی سیاسی صورتحال کے اندازوں پراپنے موقف میں تبدیلی نہ لاتے ہوئے امریکہ نے جارحانہ انداز میں بار بار ویٹو کا سہارا لیا، جو ایک ذمہ دار طاقت کے کردار کے مطابق نہیں ہے۔

چینی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ حقیقی معنوں میں ایک بامقصد اور غیرجانبدارانہ موقف کو اپناتے ہوئے انصاف کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں میں شامل ہو گا، تاکہ غزہ میں جنگ کو روکنے اور انسانی تباہی کے خاتمے کے لیے مناسب تعمیری کردار ادا کیا جا سکے۔