رم اللہ(شِنہوا) فلسطینی حکومت نے مغربی کنارے کے علاقے سی میں اسرائیلی بستیوں میں توسیع سے نمٹنے کے لیے ایک وزارتی کمیٹی قائم کی ہے۔رم اللہ میں منعقدہ ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے بعد فلسطینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی کمیٹی ایریا سی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے گی،جس میں سڑکوں کی تعمیر، زمین کی بحالی، بجلی کی لائنوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور مواصلاتی نیٹ ورکس کی ترقی بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کا مقصد علاقے پر اپنی خودمختاری کا قیام اورعلاقے میں شہری زندگی کو بہتر بنا کر سی علاقے میں فلسطینی باشندوں کی حیثیت کی حمایت کرنا ہے۔ وزیراعظم محمد اشتيہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت نے ایریا سی کو ضم کرنے کی کوشش کی اور یہ کہ یہ علاقہ ریاست فلسطین کے پورے علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔