• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی مسودہ قراردادوں کی مذمتتازترین

December 29, 2022

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن(پی ایل او) نے اسرائیلی کنیسٹ یا پارلیمنٹ کی کچھ مسودہ قراردادوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں کو مکمل طور پر الحاق کرنے کا سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے ابتدائی بحث کے دوران مغربی کنارے میں دائیں بازو کی جماعتوں کو بے مثال اختیارات فراہم کرنے کیلئے متعدد مسودوں کی منظوری دیدی ہے۔

پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اور فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ منصوبے تمام دستخط شدہ معاہدوں کی مکمل منسوخی کے مترادف اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان فیصلوں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے نتائج اور دو ریاستی حل کے اصول کو نافذ کرنے کے موقع پر ان کے اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فریق پر دباؤ ڈالے کہ وہ ریڈ لائنز اور روایتی اصولوں کو عبور کرنے والی پالیسیوں پر عمل درآمد نہ کرنے کو یقینی بنائے۔