• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی درخواست پر نظرثانی کی حمایت کرتے ہیں:چینتازترین

May 11, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے  سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی  جانب سے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی درخواست پر نظرثانی کرنے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ فو نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کئی دہائیوں سے جاری ہے، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی نسلیں اپنے گھروں سے بے دخل ہیں اور قبضے کے تحت بے گھر زندگی گزار رہی ہیں۔ چینی سفیر نے اس صورتحال کو "دنیا کا ایک ناسور" قرار دیا جس سے مسلسل خون بہ رہا ہے۔

فو نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینی عوام کی دیرینہ خواہش اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت اس تاریخی عمل میں ایک اہم قدم ہے۔