• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کی اسرائیلی وزیر کے مغربی کنارے کا قصبہ صفحہ ہستی سے مٹانے کے مطالے کی مذمت تازترین

March 02, 2023

 
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب حوارہ قصبے میں اسرائیلی فوجی ایک آباد کار کو روک رہا ہے۔(شِنہوا)

رم اللہ(شِنہوا)ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سےمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مطالبے کی مذمت کی ہے جسے دو دن قبل اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسین الشیخ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموتريچ کی طرف سے قصبے کوصفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ نسل پرستانہ دہشت گردی ہے۔

 الشیخ نے کہا کہ اس مطالبے پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مداخلت کی ضرورت ہے تاکہ وہ فلسطینی عوام کےقتل عام کا مطالبہ کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیرکو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں واقع دیہات اور قصبات، خاص طور پر حوارہ اسرائیلی آباد کاروں کے تقریباً 300 حملوں کا نشانہ بنے جن میں گھروں اور گاڑیوں کو جلانے سمیت کھڑکیوں کو توڑا گیا ۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایک فلسطینی  جاں بحق اور تقریباً 400 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیل ریڈیو کے مطابق اسرائیلی پولیس نے چھ اسرائیلی آباد کاروں کو گرفتار کیا جن پر ہنگاموں، آگ لگانے اور حوارہ میں املاک کو تباہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہےجبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں چار بالغ اور دو نابالغ افراد شامل ہیں۔

سموتریچ نے بدھ کے روز اسرائیلی روزنامہ کاروباری اخبار دی مارکر کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے دوران ایک تقریر میں کہا تھا کہ حوارہ کوصفحہ ہستی سےمٹایا جانا چاہیے اور میرا ماننا ہے کہ آباد کاروں کے بجائے اسرائیل کی ریاست کو ایسا کرنا چاہیے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سموتریچ کے بیان کی بدھ کے روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سختی سے مذمت کی تھی، جنہوں نے اس بیان کو "گھناونا" اور "غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ پرائس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر سینئر اسرائیلی حکام سے عوامی طور پر اس بیان  کو مسترد کرنےکا مطالبہ کیا۔

 فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں ان مذمتی بیانات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سموتریچ کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہونا چاہیے اور اسے بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح قید کیا جانا چاہیے۔

 غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا کہ سموتریچ کا بیان فلسطینیوں کا مزید قتل عام کرنے کے لیے خطرناک طور پراکسانے کے مترادف ہے جس میں اسرائیلی حکومت کا سہارا لیا گیا ہے۔