• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کی اسرائیل کی جانب سے نیشنل گارڈ فورس بنانے کی منظوری کی مذمتتازترین

April 03, 2023

غزہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیلی کابینہ کی جانب سے قومی سلامتی کی وزارت کی  نیشنل گارڈ فورس کے قیام کی تجویز کی منظوری کی مذمت کی ہے۔

غزہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح تحریک کے ترجمان نے اس اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ کی تشکیل سے ہمارے لوگ خوفزدہ نہیں ہوںگے۔

ادھر غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نے بھی ایک پریس بیان میں اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کابینہ نے اس فورس کے قیام کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے تمام سیکورٹی اداروں، قومی سلامتی کونسل اور متعلقہ حکومتی وزارتوں پر مشتمل ایک کمیٹی فورس کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اس پر کنٹرول کے بارے میں غورکرے گی۔

کمیٹی کے پاس اپنی سفارشات پیش کرنے کے لیے 90 دن کا وقت ہے۔