• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کی اسرائیل کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر کے بیان کی مذمتتازترین

April 28, 2023

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیل کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ارسولا وان ڈیر لی ین کے نامناسب، جھوٹے اور امتیازی  بیان کو مسترد کرتی ہے۔

 بدھ کو شائع ہونے والے ایک تہنیتی ویڈیو پیغام میں، وان ڈیر لی ین نے اسرائیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے "صحرا کو وسعت  دی ہے" جبکہ اس بیان پرفلسطین  نے یورپی کمیشن کی صدر کو فلسطین مخالف نسل پرست قرار دیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی پروپیگنڈہ پر مبنی گفتگو فلسطینی عوام کے ساتھ غیر انسانی رویے کو ہوا دینے کے علاوہ ان کی شاندار تاریخ وتہذیب کی نفی کرتی ہے۔