• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کی اقوام متحدہ میں فوری شمولیت سے تاریخی ناانصافی ختم ہوگی، چینی وزیرخارجہتازترین

April 21, 2024

پورٹ مورسبی (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی فوری شمولیت طویل تاریخی ناانصافی ختم کرنے کا ایک قدم ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات پاپوا نیو گنی کے اپنے ہم منصب جسٹن ٹکاچینکو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا ک نا چاہیے اور سلامتی کونسل کو عالمی امن و سلامتی برقراررکھنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت سے محروم کرنے پر امریکہ نے ویٹو کا استعمال کیا جس سے عالمی برادری کو شدید مایوسی ہوئی۔

پاپوانیوگنی، پورٹ مورسبی میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی پاپوا نیو گنی کے وزیرخارجہ جسٹن ٹکاچینکو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

وانگ یی نے زور دیا کہ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی جلد مکمل رکنیت دیرینہ تاریخی ناانصافی دور کرنے کا ایک قدم ہے اور یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے جسے اقوام متحدہ کے ہر رکن ملک کو پورا کرنا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کھلم کھلا عالمی اخلاقیات اور عالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑا جس نے تاریخ میں ایک اور انتہائی شرمناک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نے نشاندہی کی کہ فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت اسرائیل ۔ فلسطین مذاکرات کے نتیجے میں نہیں بلکہ مذاکرات کے لئے فلسطین کو دی گئی مساوی پیشگی شرط کے طور پر ملنی چاہیے جو دو ریاستی حل کو عملی شکل دینے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر کام کرے گی۔

وانگ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں۔ یہ انصاف عرصہ درا سے التوا کا شکار ہے۔ امریکہ کو دو ریاستی حل میں اپنا تعاون ظاہر کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔