• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کا اسرائیل سےاشتعال انگیز کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہتازترین

July 11, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو نام نہاد تباہی سے بچانے کا دعویٰ کرنےکے بجائے مغربی کنارے میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیوں کو بند کرے۔

فلسطینی حکام نے کہا کہ انہوں نے اتوار کے روز دیئے گئے اس اسرائیلی بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی بین الاقوامی سیاسی میدان میں اسرائیل کے خلاف کارروائیاں بند کرنے پر راضی ہو جائے تو اسرائیل اس کے بدلے فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے کو روکنے والے اقدامات اٹھائے گا۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ  نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران کہا کہ اسرائیل کو چاہیئے کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت و قتل و غارت بند کرے، آبادکاری روکے اور ایک ایسے راستے پر واپس آئے جس کا مقصد بین الاقوامی  قانون کی بنیاد پر قبضے کا خاتمہ ہو۔

دریں اثنا فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جو فلسطینیوں کو پیش کرنا چاہتا ہے وہ بنیادی طور پر بین الاقوامی قانون، جنیوا کنونشنز اور دستخط شدہ معاہدوں کے تحت اسرائیل پر عائد کردہ ذمہ داریاں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تمام غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کا خاتمہ کرنے سمیت دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتوں پر عمل درآمد اور ایک حقیقی سیاسی مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔