• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین کا عالمی برادری سے اسرائیل پرآباد کارگروپوں کی سرپرستی بند کرنے کے لیے دباوڈالنےکا مطالبہتازترین

August 28, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےحکام نے مغربی کنارے میں آباد کار گروپوں کی سرپرستی روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کیاہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نےیہ اپیل مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی  کھیتوں پر حملے کے بعد ایک پریس بیان میں کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو ان حملوں کا مکمل اور براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فلسطینی وزارت نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اپنے تحفظ اور استثنیٰ کے مقصد سے فلسطینیوں پرحملوں اوربستیوں کے لیے ان کی زمین چوری کرنے سمیت مغربی کنارے کے بتدریج الحاق کو مزید وسعت مل رہی ہے ۔