• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین اسرائیل کشیدگی پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاستازترین

October 09, 2023

اقوام متحد(شِنہوا)فلسطینی عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کا گزشتہ روزبند کمرے کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تاہم مشاورت کے بعد کوئی قرارداد یا بیان سامنے نہیں آیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے مشاورت سے قبل کہا کہ اسرائیل کو دیا گیا استثنیٰ اور بین الاقوامی سطح پر عدم دلچسپی کا اظہار موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ فلسطینی سفیر نے ایک بیان میں کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ میڈیا اور سیاست دانوں کے لیے تاریخ اس وقت شروع ہوتی ہے جب اسرائیلی مارے جاتے ہیں۔یہ وقت اسرائیل  کو اپنی خوفناک طاقت دوگنا کرنے کی اجازت دینے کا نہیں ہے۔ یہ اسرائیل کو بتانے کا وقت ہے کہ اسے راستہ بدلنے کی ضرورت ہے، کہ امن کا ایک ایسا راستہ ہے جہاں نہ فلسطینی اور نہ ہی اسرائیلی مارے جائیں۔