• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطین ۔ اسرائیل کشیدگی میں کمی اولین ترجیح ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہتازترین

January 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کی ہرممکن کوشش کر نا اولین ترجیح ہے۔چین نے تمام فریقوں خاص کراسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کرے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھی اور تشدد و تنازع میں اضافہ ہوا۔ 26 جنوری کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فلسطینی شہر یوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس میں 10 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔

27 جنوری کو مشرقی یروشلم میں ایک مذہبی مقام پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں عام شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیں  فلسطین۔ اسرائیل تنازع میں شہریوں کی ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے اور کشیدگی میں حالیہ اضافے پر چین کی گہری نظر نگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم شہریوں کو نشانہ بنانے والے تمام دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور طاقت کے بے تحاشا استعمال کے مخالف ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دو ریاستی حل پیش نہ ہو نے کے سبب فلسطین۔ اسرائیل تنازع بنیادی طورپر دہرایا جا رہا ہے۔ فلسطینی عوام طویل عرصے سے ایک آزاد ریاست کے قیام کی اپنی جائز خواہش سے محروم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر حرکت میں آنے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چین مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔