• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائنی کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز شیان بن جیاؤ میں جان بوجھ کر چینی بحری جہازسے ٹکرایا،چائنا کوسٹ گارڈتازترین

September 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چائنا کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے ایک  بحری جہاز نے چین کے نان شا چھون ڈاؤ خطے کے شیان بن جیاؤ کے ساحل میں چائنا کوسٹ گارڈ کے ایک بحری جہاز کو جان بوجھ کر ٹکر ماری۔

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈی جون نے کہا کہ یہ تصادم غیر پیشہ ورانہ اور جہاز کی خطرناک طریقے سے نقل وحرکت کی وجہ سے ہوا جس کی تمام تر ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ فلپائنی بحری جہاز غیر قانونی طور پر شیان بن جیاؤ میں لنگر انداز تھا۔

چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ خام خیالی اور غلط فہمیاں ترک کرکے حقیقت کا سامنا کرے کیونکہ علاقے سے فوری انخلا ہی واحد درست راستہ ہے۔