بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے فلپائن کے ایوان کے سینئر ڈپٹی اسپیکر اور سابق صدر گلوریا میکاپاگل ارویو سے ملاقات کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین، فلپائن۔چین تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور فریقین کو آپسی اختلافات مئو ثر طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پرعزم ہونا چاہیے۔
چین اور فلپائن سمندری معاملات کو دو طرفہ تعلقات خراب کرنے یا کسی تیسرے فریق کو چین۔فلپائن کے دوستانہ تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہ دیں۔ دونوں فریقین سرد جنگ کی ذہنیت کو واپس آنے اور خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے سے روکیں۔
ارویو نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت ہمیں توقعات سے بھرپور بناتی ہے اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر دنیا کے لئے صحیح راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلپائن۔چین تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔