• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن سمندر میں اشتعال انگیزی بند کرے:چینتازترین

October 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے فلپائن پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خدشات کو سنجیدہ لے، اشتعال انگیزی اور سمندر میں مشکلات کھڑی کرنااوربے بنیاد الزام تراشی بند کرے تاکہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام اوراور خطے کے ممالک کے مشترکہ مفادات کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

7 اکتوبر کو، فلپائن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا تھا کہ مغربی فلپائنی سمندر پر چین کا "غیرمتنازعہ خودمختاری" کا دعویٰ متنازعہ ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کا "بے بنیاد" دعویٰ اور "مغربی فلپائنی سمندر" میں اس کے اقدامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

فلپائنی مسلح افواج کے ترجمان کے اس بیان کے حوالے سے ایک سوال پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  حال ہی میں فلپائن نے رین آئی جیاؤ میں کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو چین کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ چین نے متعدد مواقع پر اس معاملے کو فلپائن کے ساتھ اٹھایا بھی ہے۔