منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی علاقے بانگسامورو میں آنے والے شدید سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے، علاقے میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
مسلم منڈاناؤ میں بنگاساموروخوداختیارعلاقے(بی اے آر ایم ایم) کے صوبے ماگوینداناو ڈیل سورکےقصبے پاگلونگان کےمیونسپل ڈیزاسٹر افسربنجمن علیپ نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان گائے کو سیلابی پانی سے بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا جس سے بنسامورو میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
پاگلونگان سمیت صوبے کے 22 قصبے سیلاب سے زیر آب آگئے ہیں،سیلاب سے پڑوسی کوٹاباٹو، سلطان قدرات اور ماگوینداناو ڈیل نورٹے کے صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔