• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن سے چین کے لئے ڈورین پھلوں کی پہلی کھیپ روانہ ہوگئیتازترین

April 09, 2023

منیلا (شِنہوا) فلپائن نے پھلوں کے بادشاہ کی برآمد بارے طریقہ کار پر دستخط کرنے کے تین ماہ بعد تازہ ڈورین پھلوں کی پہلی کھیپ چین بھیج دی ہے۔

فلپائن کے صدارتی کمیونیکیشن آفس (پی سی او) نے کہا ہے کہ فلپائن کے جنوب میں واقع داواؤ خطے میں پروڈیوسرز اور پروسیسرز سے حاصل کی جانے والی کھیپ نے چینی مارکیٹ میں داخلے کے لیے سخت شرائط کو عبور کر لیا ہے جبکہ مزید کھیپ ہوائی جہاز یا بحری جہاز  کے ذریعے چین منتقل کی جا ئیں گی۔

فلپائن میں چین کے سفیر ہوانگ شی لیان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تازہ ترین پیش رفت کسان کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہے اور ڈورین تجارت ہمارے دونوں اطراف کے لوگوں کو حقیقی طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

جنوری میں  چین اور فلپائن نے تازہ ڈورین کی برآمد کے ایک ضابطے پر دستخط کیے  جس نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں بڑے پیمانے پر اگائے جانے والے استوائی پھل کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی چینی مارکیٹ کو کھول دیا ہے۔

فلپائن کی حکومت برآمد کے لئے اعلی معیار کے پھلوں کو یقینی بنانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔

 پی سی او نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے مقامی ڈورین صنعت کے لیے لاکھوں امریکی ڈالرزکی آمدنی متوقع ہے۔