منیلا(شِنہوا) فلپائن کے وسطی صوبے نیگروس اوریئنٹل میں ٹرک کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مبینائے قصبے کے قریب ہائی وے پرڈرائیورکا گاڑی پر کنٹرول ختم ہونے سے کی وجہ سے حادثہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں بدھ کی دوپہرمقامی وقت ڈیڑھ بجے کے قریب ٹرک الٹ کر کھائی میں جا گرا۔
پولیس نے مزید کہا کہ کچھ مسافر ٹرک کے نیچے دب گئے تھے جبکہ دیگر باہرکھائی میں گرے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں جائے حادثہ کے اردگرد لاشیں بکھری دکھائی گئی ہیں۔