• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاکتازترین

April 09, 2023

منیلا (شِںہوا) فلپائن کے میٹرو منیلا کے مشرق میں واقع صوبہ ریلزل کے ایک رہائشی علاقے میں آتشزدگی سے 7 افراد جان کی بازی ہارگئے جن میں ایک دوسالہ بچی اور ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

فلپائن پولیس نے بتایا کہ آگ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تیاتے ٹاؤن میں لگی تھی جو پرانے مکانات کی گنجان آباد بستی میں تیزی سے پھیل گئی ۔ آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم اس دوران آگ 40 مکانات کو اپنی لیپٹ میں لے چکی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد گلی کے اختتام پر اپنے گھر میں پھنس گئے تھے ،ان کی لاشیں باورچی خانے کے فرش اور باتھ روم سے ملیں۔ آتشزدگی سے 60 سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے۔

آگ سے بچاؤ کا ادارہ آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات کررہا ہے۔