• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، نامعلوم افراد کے حملے میں مقامی پولیس سربراہ ، معاون ہلاکتازترین

August 31, 2022

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی صوبہ ماگوئنداناؤ میں گھات لگا کر کیے جانیوالے حملے میں ایک قصبے کا پولیس سربراہ اور اس کا معاون ہلاک ہو گئے ہیں۔

مسلم منداناؤ کے خودمختار خطے بانگسامورو میں پولیس کے علاقائی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل جان گیوگیون نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے امپاتوان قصبے میں گشت کرنیوالی 2 پولیس کاروں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار پولیس کو مطلوب ایک شخص کی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے جا رہے تھے ۔ دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور متاثرین کی رائفلیں اور گولہ بارود لیکر فرار ہو گئے۔

گیوگیون نے بتایا کہ پولیس نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔