• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، مسلح افرادکے حملے میں 3 فوجی ہلاکتازترین

September 15, 2022

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج اور پولیس نےجمعرات کے روز بتایا کہ جزیرے پر واقع صوبے باسیلان کے ایک دور دراز قصبے میں یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فوجی چوکی میونسپل ہال سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

فوج اور پولیس نے کہا کہ فوجیوں نے مسلح حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے انہیں پسپا ہونےپر مجبور کر دیا ۔ فوج نے فرار ہونیوالے مسلح افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس مہلک حملے کے پس پردہ گروہ کا پتا لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔