منیلا (شِنہوا) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک تجارتی عمارت میں جمعہ کی صبح آتشزدگی سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
ولیج عہدیدار نیلسن ٹائی کے مطابق آگ بجھانے والے عملے اور عینی شاہدین کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عمارت میں 11 لاشیں موجود تھیں۔
ٹائی نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان میں عمارت کے مالک کی بیوی بھی شامل ہے جس کی لاش تیسری منزل سے ملی۔
آگ بجھانے والے عملے کو آگ پر قابو میں 2 گھنٹے لگے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔