• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں سیلاب سے بے گھر ہونیوالے 33 ہزار متاثرین عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیںتازترین

January 03, 2023

منیلا(شِنہوا)فلپائن میں گزشتہ ہفتے سیلاب کے باعث بے گھر ہونیوالے 33 ہزار سے زائد متاثرین بدستور عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں اور مرنیوالے افراد کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے۔

محکمہ سماجی بہبود و ترقی نے منگل کے روز بتایا کہ کرسمس کے موقع پر جزیرہ نما ملک میں آنیوالے سیلاب کے باعث نقل مکانی کرنیوالے 8 ہزار 930 خاندانوں کا تعلق 5 شدید متاثرہ خطوں سے ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے منگل کو ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے اور حکام مزید 19 لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

سیلاب نے حکومت جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 10 خطوں میں تقریباً 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور کیا ہے۔