منیلا(شِنہوا) سمندری طوفان یاگی سے فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے، حکام نے پیر کو بتایا کہ شمالی فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان سے میٹرو منیلا سمیت ملک کے مرکزی لوزون جزیرے کے بیشتر حصے بارشوں کی زد میں ہیں۔
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دوافراد ملک کے وسطی شہرسیبو میں ،چھ اینٹی پولو سٹی اوردو منیلا کے جنوب مشرق میں ناگا سٹی میں ہلاک ہوئے۔حکام نے بتایا کہ ان افراد کی موت ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئی۔
یاگی رواں سال ملک میں آنے والا پانچواں سمندری طوفان ہے۔ موسمیاتی بیورو کے مطابق طوفان یاگی سے بدھ کو ملک سے باہر نکلنے تک مزید بارشوں کا خدشہ ہے۔