منیلا (شِنہوا) فلپائن کے وسطی صوبے اینٹیک میں ایک مسافر بس چٹان سے نیچے گرنے سے کم از کم سے 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق بس میں 53 مسافر سوار تھے اور یہ ایلوئیلو شہر سے صوبہ اینٹیک کے علاقے سان ہوزے ڈی بوینوسٹا جارہی تھی ۔ بس ہیمٹک ٹاؤن میں 15 میٹر گہری کھائی میں گری ۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ ہوا۔
صوبائی دفتر اطلاعات کے سربراہ جن لی سیلو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا کہ 25 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 4 نے اسپتال میں دم توڑا ۔
مقامی نیوز ویب اے بی ایس- سی بی این کے مطابق ہلاک شدہ میں بس ڈرائیور اور اس کا معاون بھی شامل ہے۔
ایک علاقائی اخبار پنائے نیوز نے اینٹیک صوبائی حکومت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 2 شدید زخمی مسافروں کو علاج کے لیے ایلوئیلو شہر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق کینیا سے ہے۔
امدادی کارکن زندہ بچ جانے مسافروں اور لاشوں کو کھائی سے نکال رہے ہیں۔