منیلا(شِنہوا)فلپائن میں مقدس ہفتے کی تعطیلات کےدوران کم سےکم 72 افراد ڈوبنے سےاور چار افراد کار حادثات میں ہلاک ہوئے۔
فلپائن کی نیشنل پولیس (پی این پی) کے ترجمان کرنل جین فجردو نے پیر کو مقامی میڈیا کو بتایا کہ پی این پی نے اتوار تک ملک بھر میں ڈوبنے کے 67 واقعات ریکارڈ کیے ہیں جس کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ اس نے ہفتہ بھر کی چھٹیوں کے دوران گاڑیوں کے 11 حادثات ریکارڈ کیے جن میں کم سےکم چار افراد ہلاک ہوئے۔
فلپائنی حکومت کی جانب سے2020 میں کوویڈ-19 کے وبائی مرض کےبعد اس سال پابندیاں ہٹائے جانےکے بعد مقدس ہفتے کے دوران فلپائنیوں کےسفری دوروں میں بے حد اضافہ ہوا جس سے سفری نظام پر بوجھ پڑا۔