• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، 46 لاپتہتازترین

February 07, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن کے صوبے داواؤ ڈی اوروے کے دیہات میں گرنے والے میں مٹی کے تودے تلے دبی 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

 داواؤ ڈی اورو کی صوبائی حکومت نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے تک 6لاشیں نکالی گئیں جبکہ  31 زخمی زندہ بچ گئے ہیں تاہم 46  افراد  لاپتہ ہیں۔ ماکو ٹاؤن ،جہاں یہ آفت پیش آئی ،میں آفات سے بچاؤ کی ایجنسی نے ان ابتدائی معلومات کی تصدیق کی ہے۔

 پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ امدادی  کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

مٹی کا تودہ  مقامی وقت کے مطابق منگل کو شام 7 بج کر 50 منٹ پر  صوبے داواؤ ڈی اورو میں ساحلی کان کنی کے شہر میکو میں کان کنی کے مقام کے قریب پیش آیا۔