• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں جنوری تا فروری چینی سیاحوں کی آمد میں 235 فیصد اضافہتازترین

March 18, 2024

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے ایک قانون ساز نے کہا ہے کہ 2024 کے ابتدائی دو ماہ میں فلپائن آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 235 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایوان نمائندگان میں سیاحت سے متعلق کمیٹی کے وائس چیئرپرسن مارون ریلو نے فلپائنی محکمہ سیاحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال جنوری اور فروری میں 82 ہزار 314 چینی سیاح فلپائن آئے جس سے  جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں غیرملکی سیاحوں کی آمدکے اعتبار سےچین تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

فائل فوٹو، فلپائنی صوبہ آورورہ میں سیاح ساحل پر تفریح کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

مارون ریلو نے کہا کہ یہ اضافہ بہت حوصلہ افزا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آمدہ مہینوں میں بھی اضافہ جاری رہے گا۔ یہ اضافہ محنت کشوں کے تناظر میں سیاحتی شعبے کی مکمل بحالی کو برقرار رکھ سکتا ہے اور اس سے خدمات کے شعبے میں فلپائنی باشندوں کے لئے مزید ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

فلپائن کی معیشت میں سیاحت کا نمایاں حصہ ہے جہاں 2023 میں 54 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح آئے  جن سے 8.67 ارب امریکی ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔

رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں فلپائن نے 10 لاکھ 90 ہزار غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے جس میں جنوبی کوریا اور امریکہ سرفہرست ہیں۔