• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن میں دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر لاپتہ،5 افرادسوار تھےتازترین

March 01, 2023

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے جنوب مغربی صوبے پالوان میں بدھ کی صبح سے ایک ہیلی کاپٹر جس میں پانچ افراد سوار تھے لاپتہ ہو گیا ہے۔ فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے پی)کے مطابق صوبہ پالوان کی میونسپلٹی بالاباک کے انتہائی جنوب مغربی حصے میں واقع منگسی جزیرے سے مریض کو نکالنے والا طبی پرواز پر معمورہیلی کاپٹر بروک پوائنٹ میں واقع پالوان کے صوبائی ہسپتال جا رہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کوصبح 9 بجے کے قریب اسکے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔سی اے ایپی  کے ترجمان ایرک اپولونیو نے شِنہوا کو ایک ٹیکسٹ پیغام میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ، ایک نرس اور ایک مریض کے ساتھ دو ساتھی سوار تھے۔