منیلا(شِنہوا) فلپائن کے جنوبی صوبے داواؤ ڈی اورو میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 92 ہو گئی ہے۔
داواؤ ڈی اورو کی صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امدادی کارکن اب بھی 36 لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کی عہدیدار لیہ انورا نے سانحہ کے علاقے،ماکو میونسپلٹی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعہ میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ 6 فروری کو پیش آیا تھا۔