• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ،لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہو گئیتازترین

February 13, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن کےجنوبی صوبے داواؤ ڈی اورو میں گزشتہ دنوں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ محکمہ داخلہ ولوکل گورنمنٹ کی عہدیدار  لیہ انورہ نے متاثرہ میونسپلٹی ماکومیں پریس کانفرنس میں بتایا کہ  امدادی کارکن اب بھی 47 لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں  32افراد زخمی ہوئے لیکن ان کی جان بچ گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو بسوں میں سوارکان کنی کمپنی کے کارکن بھی شامل ہیں جو پہاڑ سے ٹوٹنے والے پتھروں، کیچڑ اور درختوں میں پھنس گئے تھے۔ بسیں کان کنی کی جگہ سے مزدوروں کو لے جا رہی تھیں۔