• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئیتازترین

February 11, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن میں مٹی کا تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارکن تودے تلے دبے مزید 60 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

مٹی کا تودہ6 فروری کی شام کو صوبہ داواؤ ڈی اورو کے پہاڑی قصبے میکوپر گرا جس کے تلےکئی گھر، گاڑیاں اور درجنوں افراد دب گئے۔

گزشتہ اطلاعات میں 35 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی ۔

امدادی کارکن کئی دنوں کی مسلسل بارش کے باعث گرنے والے مٹی کے تودے تلے دبے اور ممکنہ طور پر بچ جانے والے 63 لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے دن رات انتھک کوششیں کرہے ہیں۔

ورلڈ رسک انڈیکس 2022 نے فلپائن کو دنیا کے سب سے زیادہ تباہی کے شکار ممالک میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔