منیلا(شِنہوا)فلپائن کے شہر منیلا کے مشرق میں واقع صوبہ رجال کی ایک جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ (پی سی جی )کے ترجمان ریئر ایڈمرل آرمانڈو بالیلو نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بتایا کہ بننگونان شہر سے تقریباً 45 میٹر دورجمعرات کومقامی وقت کے مطابق دن ایک بجے کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔
ابتدائی طورپر پی سی جی نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم بالیلو نے بعد میں اعداد و شمارکی تصیح کی۔
پی سی جی نےکہا کہ کشتی کو حادثہ بننگونان شہرسےفلپائن کے جزیرے تالم کی سب سے بڑی جھیل لگونا ڈی بے جا تے ہوئے پیش آیا۔
پی سی جی نےکہاکہ تیزہواؤں سےموٹرکشتی ہچکولے کھانے لگی جس سے کشتی پرسوار لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کشتی کے بندرگاہ کی طرف کے کنارےکی طرف دوڑے پڑے جس کی وجہ سے توازن بگڑنے سے کشتی الٹ گئی۔
رجال صوبائی پولیس نے تصدیق کی کہ 21 افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے جب کہ 40 افراد کو بچا لیا گیا۔