• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلپائن، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئیتازترین

July 25, 2024

منیلا(شِنہوا) فلپائن میں سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق  دارالحکومت منیلا میں سات افراد، کیویٹ صوبے میں تین،  باتنگاس میں پانچ اور رزال صوبے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ بلاکان میں ایک اور صوبہ پامپنگا کی اینجلس سٹی میں دوافراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بنیادی طور پر ہلاکتیں ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ،درختوں کے گرنےاور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔