منیلا (شِنہوا)فلپا ئن ائیر فورس (پی اے ایف) کا طیارہ تر بیتی پرواز کے دوران صوبہ با تا ن میں بدھ کی صبح گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث دونوں پا ئلٹ ہلا ک ہو گئے۔
پی اے ایف کی ترجمان کر نل ما کو ن سوئے لو کیسٹیلو نے ایک بیان میں کہا کہ دو پا ئلٹس کے ساتھ ما رشیٹی ایس ایف 260 ائیر کرافٹ منیلا کے مغر بی با تا ن صوبہ میں گر کر تباہ ہوا۔
کیسٹیلو نے حادثہ میں دونوں پا ئلٹس کی ہلا کت بارے رپورٹس کو مسترد کر دیا، تا ہم جا ئے حا دثہ کا دورہ کر نے والے صوبائی پو لیس کے ارا کین نے دونوں پائلٹس کی ہلا کت کی تصد یق کی۔
کیسٹیلو نے کہا کہ طیارے نے مقا می وقت کے مطا بق صبح 9 بج کر 59 منٹ پر صوبہ کیوٹ کے سا نگلے پوائنٹ میں فو جی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ 15 ویں اسٹرئیک ونگ کے تحت پی اے ایف کے حملہ آور طیاروں میں سے ایک تھا۔
انہوں نے مز ید کہا کہ طیارے کی پرواز کے 30 منٹ کے بعد ہما را را بطہ منقطع ہو گیا تھا۔