امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں پولیس اہلکار فائرنگ کے مقام پرتحقیقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست فلوریڈا کی اورنج کاؤنٹی میں پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لےلیا۔
اورنج کاؤنٹی کی پولیس کے مطابق متاثرین میں 20 سال کی ایک خاتون، ایک 9 سالہ لڑکی اور نیوز کمپنی کی ملازمہ شامل ہیں۔
مشتبہ شخص جس کی شناخت 19 سالہ کیتھ میلوین موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے، اس کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے۔
اورلینڈو ریجنل میڈیکل سینٹر میں زیر علاج لڑکی کی والدہ اور نیوز کمپنی کے عملے کے ایک دوسرے رکن کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کے دونوں واقعات بدھ کی دوپہر کو ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ موسیٰ نے صبح کے وقت ایک مرتبہ پھر فائرنگ کی جس سے ایک 20 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔