• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

فیس بک، انسٹاگرام سابق امریکی صدر ٹرمپ کے اکانٹس بحال کر دیں گےتازترین

January 26, 2023

سان فرانسیسکو(شِنہوا)میٹانے اعلان کیا  ہیکہ کمپنی دو سال کی معطلی کو ختم کرتے ہوئے آنے والے ہفتوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اورانسٹاگرام اکانٹس بحال کر دے گی۔میٹا کے عالمی امور کے نائب صدرنک کلیگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہیاگرمسٹر ٹرمپ مزید خلاف ورزی کرنے والا مواد پوسٹ کریں گے توا نکے موادکو ہٹا دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی شدت کے لحاظ سے انہیں ایک ماہ سے دو سال کے عرصے کیلئے معطل کر دیا جائے گا۔میٹا نے اس ماہ تازہ ترین قوانین جاری کیے جو عوامی شخصیات پر لاگو ہوتے ہیں۔فیس بک نے نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد مظاہرین  کی جانب سے امریکی دالحکومت پردھاوا بولنے کے بارے میں ٹرمپ کی جانب سیمسلسل مواد پوسٹ  کرنے پر7 جنوری 2021 کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا۔میٹا کے نظر ثانی بورڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ میٹا کا آج کا فیصلہ سوشل میڈیا پر سیاست دانوں کی طرف سے پوسٹ کیے جانے والے نقصان دہ مواد سے نمٹنے کے بہترین طریقہ پر ہونے والی بحث میں اہمیت کا حامل ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ بورڈ کی تشکیل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریر سے متعلق فیصلوں کی آزادانہ نگرانی  کے لیے  کی گئی تھی تاکہ کمپنیاں شفاف طریقے سے کام کرسکیں۔اس پر ٹرمپ نے جواب دیاکہ ایسا معاملہ کسی ایسے موجودہ صدر یا کسی اور کے ساتھ دوبارہ کبھی نہیں ہونا چاہیے جو انتقامی کاروائی کا مستحق نہ ہو۔ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کوحال ہی میں ٹویٹر پر بحال کیا گیا تھا۔