• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کا ملک میں منصوبے مکمل کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری پر زورتازترین

July 06, 2023

کابل(شِنہوا)افغانستان میں نگران حکومت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک سے امریکی زیر قیادت غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد ترک کیے گئے منصوبوں کو مکمل کرے۔

مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے جمعرات کو بتایا کہ قائم مقام وزیراعظم کے سیاسی دفتر کے سربراہ مولوی ذاکر نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے ) کےقائم مقام سیاسی سربراہ سکاٹ سمتھ سے ملاقات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں اپنے 50 فیصد مکمل ہونے والےمنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔