• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فاؤچی کا عہدہ چھوڑنے کے نزدیک خراب فلو سیزن کا انتباہ ، میڈیاتازترین

September 02, 2022

لاس اینجلس (شِںہوا) امریکی صدر جو بائیڈن کے طبی مشیرانتھونی فاؤچی نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کو رواں موسم سرما میں نوول کرونا وائرس کے مسلسل کیسز کے ساتھ "بہت خراب فلو سیزن" کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب وہ ملک کے متعدی امراض کے ادارے کے سب سے بڑے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاؤچی نے کہا کہ جنوبی نصف کرہ ارض شمال کے مقابلے میں پہلے فلو کی شدت کا سامنا کرتا ہے اور اس بار پہلے ہی معمول سے زیادہ شدید سیزن کا سامنا کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دستیابی کے وقت فلو کی ویکسین دینی چا ہئیے۔

امریکی قومی ادارہ برئے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر فاؤچی نے کہا کہ ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے جس کی مجھے توقع ہے، یہ اس کا باقی حصہ ہے نوول کرونا وائرس کی نئی لہر نہیں ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ہم توجہ دیں۔