بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے 1942 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران بحری جہازلزبن مارو کے زندہ بچ جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ایک خط کا جواب دیا ہے۔
چینی صدر نے اپنے خط میں ان افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین-برطانیہ دوستی کے لیے فعال کوششیں کرتے رہیں اور مزید برطانوی دوستوں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں تعاون کےخواہاں
رہیں۔جاپانی فوج کی جانب سے اکتوبر 1942 میں مال بردار جہازلزبن مارو کے ذریعے 1ہزار800سے زیادہ برطانوی جنگی قیدیوں کو ہانگ کانگ سے جاپان منتقل کیا جارہا تھا
جسے امریکی فوج کی جانب سے چین کے صوبے ژی جیانگ کے زوشان جزیرے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
جہاز پر سوار 843 جنگی قیدی ہلاک ہوئے، جبکہ 384 کو مقامی ماہی گیروں نے بچالیا تھا۔ اس وقت کے برطانوی افسروں ،سپاہیوں اور برطانوی حکومت نے اپنے سپاہیوں کی مدد پر دلی شکریہ ادا کیا تھا۔