• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

درجنوں چینی باشندے لبنان سے قبرص منتقلتازترین

October 03, 2024

لیماسول(شِنہوا)تقریباً 80 چینی شہریوں اور ان کے غیر ملکی اہل  کو لبنان سے قبرص کی لیماسول  بندرگاہ پر منتقل کر دیا گیا۔

قبرص میں چینی سفارت خانے کے حکام کے مطابق  شہریوں کے انخلا پر معمور بحری  جہاز پیر کی نصف شب لبنان کی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور 13 گھنٹے کے سفر کے بعد لیماسول پہنچا۔

  قبرص میں چینی سفارت خانے نے لیماسول بندر گاہ  پر ایک سروس ڈیسک قائم کیا تاکہ چینی ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ چینی شہریوں کے غیر ملکی رشتہ داروں کے لئے متعلقہ دستاویزات پر کارروائی کے لئے ہنگامی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

قبرص میں چین کے سفیر لیو ینتاو نے کہا کہ چینی حکومت نے شہریوں کی  مختلف مشکلات پر قابو پانے اور ان کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لئے  ہر ممکن کوشش کی ہے۔