بیجنگ(شِنہوا) شمالی بحیرہ جنوبی چین کی تہ میں پائے جانے والے گدلے پتھروں پر تحقیق کرنے والے چینی اور امریکی اداروں کے محققین نے حال ہی میں اس بات کا تعین کیا ہے کہ جدید شکل میں موجود دریائے پرل 3کروڑ سال قبل تشکیل پایا تھا۔ سائنسدانوں نے دریائے پرل کی ارتقائی تاریخ پر کافی تحقیق کی ہے۔ لیکن طویل ارضیاتی دورانیہ کے دوران مسلسل اور اعلی ریزولیوشن کی حامل گدلے پتھروں کے ریکارڈ کی کمی کی وجہ سے، اس کی ارتقاء کی تاریخ کوابھی تک بہتر طور سے سمجھا نہیں گیا تھا۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی اور دیگر چینی اور امریکی اداروں کے محققین نے اس مطالعہ میں بحیرہ جنوبی چین میں گہرے سمندر کے مرکز میں موجود گدلے پتھروں کا استعمال کیا۔انہوں نے مٹی کے معدنی اجزا اورگدلے پتھروں کی سٹرونٹیم-نیوڈیمیم آئسوٹوپک کمپوزیشنزمیں تبدیلیوں کا پتہ چلا کردریائے پرل کی ارتقائی تاریخ کو ازسرنو مرتب کیا ہے۔