رباط، مراکش (شِنہوا) مراکش۔ چین دوستی اور تبادلے کی ایسوسی ایشن کے صدر محمد خلیل نے چین کی ترقی کےسلسلے میں کامیابیوں کو سراہا ہے، اور دونوں اطراف کی دوستی کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں کا عہد کیا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں چین میں تعلیم حاصل کرنے والے مراکش کے پہلے طالب علموں میں سے ایک خلیل نے کہا کہ اس نے چین میں اصلاحات اور کھلے پن کے بعد سے ہونے والی تبدیلیوں اور کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔
خلیل مراکش کے شہر سطات میں آکو پنکچر کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کرنے والی ایک چینی ٹیم کی کامیابی کی کہانیاں سننے کے بعد 1978 میں روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین گئے تھے۔
اپنے آبائی ملک واپس آنے کے بعد 1986 میں خلیل نے وہاں روایتی چینی طب کا ایک کلینک کھولا اور اس کے بعد سے اس نے دونوں ملکوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں بھرپور توانائیاں صرف کیں۔
انہوں نے 12 سال بعد چین کے اپنے پہلے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی پرانی یونیورسٹی کا راستہ نہیں مل سکا کیونکہ شہر نے ایک نئی شکل اختیار کر لی تھی۔ اسے ہر طرف اونچی اونچی جدید عمارتیں نظر آئیں۔
وہ اس حقیقت سے خاص طور پر متاثر ہیں کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے تقریباً 10 کروڑ دیہی باشندوں کو غربت سےنجات دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک بڑی بات ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ کوئی دوسرا ملک وہ کر سکے جو چین نے اس میدان میں کیا ہے۔